ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ٹول آپریٹ ٹرانسفر موڈ کے تحت قومی شاہراہوں کے لیے دوسرے مرحلے کی بولیاں مطلوب 

ٹول آپریٹ ٹرانسفر موڈ کے تحت قومی شاہراہوں کے لیے دوسرے مرحلے کی بولیاں مطلوب 

Wed, 08 Aug 2018 01:18:11    S.O. News Service

نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)نے ٹی او ٹی (ٹول آپریٹ ٹرانسفر) ماڈل کے تحت قومی شاہراہوں کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کی بولیاں طلب کی ہیں۔ اس مرحلے کے تحت راجستھان، گجرات، بہار اور مغربی بنگال میں واقع قومی شاہراہوں کی آٹھ شاخیں شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کی مجموعی طوالت 586.552 کلومیٹر ہے۔ ان آٹھ سڑکوں پر 12 ٹول پلازہ یا چنگی چوکیاں واقع ہیں۔ بولیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 نومبر 2018 ہے۔رعایت چاہنے والوں کو این ایچ اے آئی کے تحت تخمینہ ابتدائی اخراجات رعایت مالیت (آئی ای سی بی) کے تحت رعایتی بولیوں کی فیس کے لیے عرضی گزارنی ہوگی اور اس رعایت کی مالیت 5362 کروڑ روپے ہے۔ ٹی او ٹی بنڈلII-کے تحت 929 کروڑ روپے کی ابتدائی تعمیراتی لاگت بھی شامل ہے۔ ٹی ای ٹی کی ٹھیکے کی مدت 30 برسوں کی ہے، جسے ٹریفک میں ہونے والے اضافے یا تخفیف کے لحاظ سے 10/5 سال تک بڑھایا یا گھٹایا جاسکتا ہے۔ رعایت کے خواستگاران کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اس مدت کے دوران پوری سڑک کے رکھ رکھاؤ کا خیال رکھیں اور اسے آپریٹ کریں۔ اس کے بدلے میں خواستگاران کو اس مدت کے دوران یوزر فیس یعنی سڑک پر چلنے والوں سے محصولات کی وصولی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ یہ وصولی این ایچ فیس قواعد کے تحت تشخیص کردہ فیس نرخوں کے لحاظ سے ہی کی جاسکے گی۔یہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ ٹی او ٹی بنڈلI- کی طوالت 648 کلومیٹر تھی۔ میکوائرے نے سب سے بڑھ کر یعنی ان ایچ اے آئی آئی ای سی وی کے بالمقابل ڈیڑھ گنا زیادہ یعنی مجموعی طور پر ایک ارب امریکی ڈالر (6258 کروڑ روپے) کی بولی لگائی تھی۔میکوائرے کی سب سے اونچی بولی مجموعی طور پر 1.5 بلین امریکی ڈالر (9681 کروڑ روپے)کے بقدر تھی۔


Share: